نیویارک:مینجنگ ڈائریکٹر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع سے تیل کی عالمی منڈیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، جس سے دنیا بھر میں مہنگائی بڑھے گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مراکش میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں سے خطاب کے دوران کرسٹالینا جارجیوا نے اسرائیل حماس جنگ کی صورتحال پر کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع معاشی منظرنامے کو تاریک کررہاہے، صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکا جائے۔
کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ عالمی اقتصادی نظام پہلیہی مسائل سیدوچارہے، تنازع سیتیل کی عالمی منڈیوں کونقصان پہنچ رہا ہے، جس سے مہنگائی بڑھے گی۔ آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کے اثرات کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہے۔