گلگت، موٹر سائیکل سوار 2 سیاح نالے میں گر کر جاں بحق

گلگت میں دو موٹر سائیکل سوار سیاح نالے میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ نلتر بالا کے قریب پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں سے ایک سیاح کا تعلق کراچی اور دوسرے کا فیصل آباد سے ہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے لاشیں نکلوا کر اسپتال منتقل کردیں۔