اسرائیلی وزیراعظم کا خاکہ بنانے پر برطانوی اخبار کا 40سالہ پُرانا ملازم برطرف

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا خاکہ بنانے  پر  برطانوی اخبار گارڈین  نے اپنے کارٹونسٹ اسٹیو بیل کو  برطرف کردیا۔

اظہار  رائے کی آزادی کا راگ الاپنے والا برطانوی اخبار  اسرائیلی وزیراعظم کا خاکہ برداشت نہ کرسکا۔

گزشتہ 40 سال سے گارڈین سے وابستہ کارٹونسٹ اسٹیو بیل نے  بنجمن نیتن یاہو کا خاکہ بنایا تھا جس میں انہیں باکسنگ کے دستانے پہنے اپنے پیٹ پر آپریشن کرنےکی تیاری کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

پیٹ پر غزہ کی پٹی کا خاکہ تھا اورغزہ کے رہائشیوں کے لیےکیپشن تھا۔

رپورٹ کے مطابق  اسٹیو بیل کو فارغ کردیا گیا ہے اور ان کے معاہدے کی مزید کوئی تجدید نہیں کی جائےگی۔