غزہ ہسپتال پر حملہ : روس کی جانب سے سینکڑوں شہادتوں کو جرم اور غیر انسانی عمل قرار

روس نے غزہ میں ہسپتال پر اسرائیل کی جانب سے بمباری  کو غیر انسانی فعل قرار دیتے ہوئے اسے جرم قرار دیا ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق روسی  دفتر خارجہ نے اسرائیل کی غزہ کے ہسپتال پر بم باری اور اس میں سینکڑوں شہادتوں کو جرم اور غیر انسانی عمل قرار دیتے ہوئے بیان دیا ہے کہ اسرائیل اگر اس حملے میں ملوث نہ ہونے کا دعوے دار ہے تو وہ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر جاری کرے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ  کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ہسپتال پر حملہ کھلا جرم ہے، اسے ہم انتہائی غیر انسانی فعل کے مترادف قرار دیتے ہیں۔ 

مشرق وسطیٰ  کی صورت حال تیزی کے ساتھ خراب ہو رہی ہے، جو اب خطے سے باہر جانے لگی ہے اور اسے عالمی سطح پر بڑے بحران کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔