بیروت: حماس نے اسرائیل کی حمایت کرنے والے امریکہ اور مغربی ملکوں کو غزہ میں سویلینز کی ہلاکتوں کا مکمل ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔
حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی صہیونی دشمنوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، مغربی کنارے کے لوگ شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں دشمن کا مقابلہ کریں، دشمن سے ڈرنے کے بجائے اُن کے آگے سینہ تان کر لڑیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب اسرائیل نے غزہ کے ایک اسپتال حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 900 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے، تاہم غزہ کے اسپتال پر حملے سے پہلے اور حملے کے بعد اسرائیلی بیانات جھوٹ کا ثبوت بن گئے۔اسپتال پر حملے سے کچھ دیر پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا کہ یہ جنگ تاریکی اور بدی کی اولاد کے درمیان ہے، بعدازاں ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔