ایکس پر لاکھوں ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا گیا

کینبرا: سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لاکھوں ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق آسٹریلیا کے ای سیفٹی کمیشن نے بچوں کے استحصال کے طریقوں سے متعلق تحقیقات کے دوران عدم تعاون پر سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر 3 لاکھ 86 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمیشن نے ایکس پر جرمانہ اس لیے عائد کیا کہ یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بچوں کے استحصال، ان کے ساتھ بدسلوکی کے مواد کی رپورٹس اور متعلقہ ڈیٹا کی معلومات کا پتا لگانے کے لیے  تحقیقاتی سوالات کا جواب دینے میں ناکام رہا۔ کمیشن کے مطابق تحقیقات میں عدم تعاون کی وجہ سے ایکس کے غیر قانونی مواد سے نمٹنے کے ضوابط کے حوالے سے خدشات پیدا ہوچکے ہیں۔