معروف ٹیلی کام کمپنی نوکیا نے اخراجات کو کم کرنے کے لیے 2026 کے آخر تک 9 ہزار سے 14 ہزار کے درمیان ملازمتیں ختم کرنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب کمپنی کی جولائی اور ستمبر کے درمیان فروخت میں20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ شمالی امریکا جیسے بازاروں میں 5G آلات کی مانگ میں کمی کا دیکھنے میں آئی ہے، فی الحال دنیا بھر میں 86 ہزار ملازمین ہیں اور 2015 سے اب تک ہزاروں ملازمتیں ختم کر چکے ہیں۔