میٹا (فیس بک) کے زیرِ ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام جب کسی اکاؤنٹ پر شیڈوبین کی پابندی لگاتا ہے تو اُس صارف کی پوسٹ اُس کے فالوورز کی انسٹاگرام فیڈزکے اوپر نظر نہیں آتی جبکہ وہ اکاؤنٹ سرچ لِسٹ میں بھی نہیں آتا۔
شیڈوبین کے نتیجے جب صارفین تک وہ پوسٹ پہنچ ہی نہیں پاتی تو اس پوسٹ کو ویوز بھی نہیں ملتے ہیں۔
میٹا نے فیس بُک کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر فلسطین کی حمایت میں تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے والے صارفین کے تمام اکاؤنٹس کو ’شیڈو بین‘ کرنا شروع کردیا ہے اور فلسطین کی حمایت کرنے والے پیجز کو بھی بلاک کیا جا رہا ہے۔