شیرافضل مروت کیخلاف شہری پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج مقدمے میں شہر افضل مروت کے دو ساتھی بھی نامزد

چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف شہری سے لڑائی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شیرافضل مروت کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کی گیا ہے، جس میں تشدد اورجان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں شہر افضل مروت کے دو ساتھیوں کو بھی نامزد کیا ہے۔

متن کے مطابق سپریم کورٹ کے قریب شیرافضل نے گاڑی چڑھانے کی کوشش کی، جب سپریم کورٹ پہنچا توشیرافضل اور ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔