لکی مروت،سکیورٹی فورسز کا آپریشن،4 دہشت گرد ہلاک،1زخمی

سکیورٹی فورسز کا   لکی مروت کے علاقے سیمو وانڈہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشت گرد جہنم مارے گئے، ایک دہشت گرد زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے سیمو وانڈہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد جہنم مارے گئے جب کہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ہلاک دہشت گرد  سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  کارروائی کے دوران مختلف نوعیت کے ہتھیار، آلات اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔