کراچی: ایف آئی اے کا ہنڈی ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار کارروائی میں 9 کروڑ 88 لاکھ پاکستانی کرنسی بھی برآمد

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ہنڈی ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے ایس بی سی نے ایم اے جناح روڈ پرچھاپہ مارا، جہاں سے محمد شاہد، محمد حسین اورعبدالرشید کو گرفتار کیا گیا، جن سے 32ہزار700 امریکی ڈالر، 15ہزار سعودی ریال، 800 اماراتی درہم برآمد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارروائی میں 9 کروڑ 88 لاکھ پاکستانی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے، کارروائی میں 5 موبائل فون ملے، جن میں حوالہ کےثبوت موجود ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔