گھر میں غیر قانونی اسلحہ ذخیرہ کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی : پولیس نے کراچی سے غیر قانونی اسلحہ ذخیرہ کرکے سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم افنان مسرورزیدی نے گھر میں غیرقانونی ہتھیار ذخیرہ کر رکھے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک3 میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ ذخیرہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی گلشن ایاز حسین نے بتایا کہ ملزم افنان مسرورزیدی نے گھر میں غیرقانونی ہتھیار ذخیرہ کر رکھے تھے، ملزم زیدی اسلحہ سپلائی میں ملوث ہے۔

ایازحسین کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم سےجدیدایس ایم جیزاورگولیاں برآمدہوئیں، انتہائی مطلوب ملزم بڑےپیمانے پراسلحہ اورگولیاں سپلائی میں ملوث تھا۔

ملزم کی نشاندہی پر 223بور رائفل، 2جدید ایس ایم جیز،رائفل کی141گولیاں، ریوالورکی40،نائن ایم ایم کی15اورایس ایم جیزکی5گولیاں بھی برآمدہوئیں۔

ملزم کراچی میں مختلف افراد کو ہتھیارسپلائی میں ملوث ہے ، ملزم سےبرآمدہتھیارفرانزک کیلئےروانہ کئےجارہےہیں۔