کوئٹہ:بجلی چوری کے باعث بلوچستان کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا ہے، ایک سال میں بلوچستان کو 132 ارب کی بجلی فراہم کی گئی جس میں سے97 ارب کا نقصان ہوا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بجلی کی چوری عروج پر ہے، مجموعی طور پر 132 ارب روپے میں سے صرف 35 ارب روپے وصول ہوئے، ان میں سے بھی 20 ارب روپے صرف کوئٹہ سے جمع ہوئے جبکہ دیگر شہروں میں ادائیگیوں کی شرح انتہائی کم ہے۔
لسبیلہ، چاغی، مستونگ، چمن، نصیر آباد، قلعہ سیف اللہ، سبی سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، مستونگ میں 8 ارب روپے کی بجلی ضائع ہوئی اور صرف 3 ارب روپے ہی جمع ہوسکے، ژوب میں ایک ارب روپے کا نقصان ہوا۔