بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک شخص اپنی ہی بیٹی کی ساس کے ہمراہ فرار ہوگیا ، بعدازاں ایک ماہ بعد جوڑے نے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے لکھیم پور میں ایک ادھیڑ عمر جوڑا جو گزشتہ ماہ اپنے گھر سے بھاگ گیا تھا، اتوار کو ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس نے دونوں کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس شخص کی شناخت 44 سالہ رامنیواس راٹھور کے نام سے ہوئی جس کی بیوی پہلے ہی انتقال کرچکی تھی اور اس کی ایک ہی بیٹی تھی۔
رامنیواس راٹھور کی بیٹی کی ساس آشا رانی کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، جب کہ شوہر حیات ہے، رامنیواس نے اپنی بیٹی کی شادی رواں سال مئی میں آشا کے بیٹے کے ساتھ طے کی تھی۔
پولیس کے مطابق رامنیواس اپنی بیٹی کے سسرال اکثر آتا تھا، اور اسے آشا رانی سے محبت ہو گئی، یہ جوڑا 23 ستمبر کو گھر سے فرار ہوا تھا۔
خاتون کے شوہر نے اس سلسلے میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا، پولیس کا خیال ہے کہ جوڑے نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ اپنے خاندان کے افراد کی طرف سے اپنے تعلقات کی مخالفت پر دلبرداشتہ تھے۔
رپورٹس کے مطابق جوڑے نے مسافر ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔