سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ،سندھ حکومت نے2022 سیلاب فنڈ کٹوتی کی گئی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام سرکاری ملازمین کی اگست 2022 میں کٹوتی کی گئی تنخواہیں واپس کی جائیں گی ،محکمہ خزانہ سندھ نے خط ارسال کردیا ،خط سیکشن افسر ایس آر ون سرمند علی کے دستخط سے جاری کیا گیا ،خط اکاﺅنٹنٹ جنرل سندھ اور ضلع مالیاتی افسران کو جاری کیا گیا ،خط میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،عدالت نے سرکاری ملازمین کی ریلیف فنڈ میں کٹوتی کی گئی تنخواہیں واپس کرنے کی ہدایت کی تھی ۔