لاہور:ماہانہ 1ایم ایم بی ٹی یو تک گیس استعمال کرنے والوں کے لئے گیس سب سے زیادہ مہنگی ہو گی۔
دستاویز کے مطابق 1ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرنے والے صارفین کے لئے گیس قیمت 2ہزار سے بڑھ کر 3500 جبکہ 1 ایم ایم بی ٹی یو گیس سے زائد استعمال کرنے پر قیمت 3100 سے بڑھ کر 4 ہزار ہو جائے گی۔
ماہانہ 0.6 ہیکٹومیٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 300 سے بڑھ کر600 روپے ہو جائے گا، ماہانہ 1 ہیکٹومیٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 400 سے بڑھ کر 1 ہزار روپے ہو جائے گا۔
دستاویز کے مطابق ماہانہ 1.5 ہیکٹومیٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 600 سے بڑھ کر 1200 روپے ہو جائے گا جبکہ ماہانہ 2 ہیکٹومیٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل800 سے بڑھ کر1600 روپے ہو جائے گا۔
ماہانہ 3 ہیکٹومیٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 1100سے بڑھ کر 3 ہزار روپے ہو جائے گا جبکہ ماہانہ 4 ہیکٹومیٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 2 ہزار سے بڑھ کر3500 روپے ہو جائے گا۔