اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کے ٹیرف میں 200 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی ۔ صارفین پر 400 اب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نگراں حکومت نے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق گیس صارفین پر 400 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، گیس کے ٹیرف میں تقریباً 200 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
گھریلو صارفین کے لیے گیس 172 فیصد تک مہنگی ہوگی، دیگر گیٹگریز کے لیے گیس کی قیمت میں تقریبا 200 فیصد تک اضافہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے کم گیس استمال والوں کے لیے فکسڈ چارجز میں 3900 فیصد اضافہ ہوگا، پروٹیکڈ صارفین کے لیے فکسڈ ماہانہ چارجز 10 سے بڑھاکر 400 روپے ہوجائیں گے جبکہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
ای سی سی کے اجلاس میں بیرون ملک سے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی نے مالی سال کے لیے گندم کی درآمد کی منظوری دی، گندم کی درآمد کا مقصد اسٹریٹیجک ذخائر برقرار رکھنا ہے۔
دوسری جانب ایرا کے لیے 48 کروڑ 40 لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دے دی گئی۔