اسٹاک ایکسچینج کاروبار ، 100 انڈیکس میں 42 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، 100 انڈیکس 42 پوائنٹس کمی سے 51 ہزار27  پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس497 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

آج بازار میں 32 کروڑ شیئرز کے سودے 11 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے کم ہوکر 7415 ارب روپے ہے۔