عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔خام آئل کی قیمت میں 2.2 فیصد کمی ہوئی اور یہ 90.14 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوئے۔

جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 2.19 ڈالر ، 2.5 فیصد کم ہو نے کے بعد  85.89 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

تاہم مجموعی طور پر عالمی مارکیٹ میں مشرق وسطی کشیدگی کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔