اسرائیل فلسطین کشیدگی کے بعد دبئی کی ائیرلائن نے تل ابیب کےلیے پروازیں معطل کردیں۔
ترجمان ائرلائنز کے مطابق اسرائیل کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان نے بتایاکہ ہمارے صارفین، عملے اور ساتھیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، تل ابیب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل رہیں گی۔
خیال رہے کہ غزہ پررات گئے اسرائیلی بمباری میں مزید سینکڑوں افراد شہید ہوگئے اور 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔