مہنگائی سے تنگ عوام پر ایک اور بم: بجلی کے بلوں کی قسطوں پر پابندی عائد کر دی

مہنگائی سے تنگ عوام پر ایک اور مشکل آن پڑی ہےفیسکو نے بجلی بلوں کی قسطوں پر پابندی عائد کردی ۔

رپورٹس کے مطابق بھاری برقم بلوں سے پریشان شہریوں کیلئے ایک اور مصیبت آن پڑی ہے۔ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بلوں کی قسطوں میں ادائیگی پر پابندی لگا دی ہے۔ 

ایک سے دوسرے دفتر کے چکر لگاتی ضعیف سکینہ بی بی کی فریاد بھی کوئی سننے کو تیارہی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کا سامان بیچا ہےمیری درخواست ہے ہماری سنی جائے اور بلوں کی قسطیں کی جائیں ۔

فیسکو حکام کےمطابق قسطوں کی سہولت سے ریونیو متاثر ہورہا  ہے۔ ڈائریکٹر جنرل عمر حیات گوندل  نے کہا کہ ہم نے شہریوں کو بارہا قسطیں کرکے دی لیکن کچھ لوگ کی عادت بن چکی ہے جن کو ایک بار ریلیف ملا ہے کہ بل نہیں جمع کرونا پڑا اب وہ مستقل اس چیز پر چل پڑے ہیں ۔

عدم ادائیگی پر فیسکو نے 4 ہزار صارفین کے میٹر اتار لئے ہیں ۔