انتونیو گوتیریس کا فلسطینیوں کی حمایت میں بیان، اسرائیل تلملا اٹھا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کے فلسطینیوں کی حمایت میں بیان سے اسرائیل تلملا اٹھا۔ 

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے احتجاجاً انتونیو گوتیریس سے ملاقات سے انکار کردیا۔

کسی بھی قوم کے حق دفاع کی توثیق کرنی چاہیے، امریکا

اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے انتونیو گوتیریس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ 

خیال رہے کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیریس نے کہا تھا کہ حماس کے حملے خلا میں نہیں ہوئے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے یہ بھی کہا تھا کہ فلسطینیوں کو 56 سال حبس زدہ قبضے کا شکار بنایا گیا ہے۔