مصر کی رفح کراسنگ سے غزہ جانے والی امداد میں تعطل آگیا۔ رفح کراسنگ سے آج امدادی سامان کے 20 ٹرک غزہ میں داخل نہیں ہوسکے
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ امید ہے امدادی سامان کل غزہ میں داخل ہوجائے گا۔
غزہ میں غذائی قلت سنگین، اشیائے ضروریہ کی کمی، بیکریوں کے باہر لمبی قطاریں
غزہ میں گذشتہ تین روز میں امدادی سامان کے 54 ٹرک بھیجے گئے ہیں، وائٹ ہاؤس میں صحافی کے سوال کے جواب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اعتراف کر لیا کہ غزہ میں امداد تیزی سے نہیں پہنچ رہی۔
دوسری جانب اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایندھن کی قلت کے باعث ہمیں اپنا کام روکنا پڑے گا، ہمارے پاس موجود ایندھن کل رات تک ختم ہوجائے گا۔
امدادی ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ ایندھن ختم ہونے سے غزہ کے ضرورت مندوں تک امداد کی فراہمی کا آپریشن رُک جائے گا۔