یکم نومبر سے پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوگا؟ پیٹرول کی مجوزہ قیمت میں 3 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافےکا امکان ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 0.82 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.14 اور 1.14 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

حکومت نےعالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے رحجان اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے استحکام کے پیش نظر پٹرول کی قیمت میں 40روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15روپےکی کمی کا اعلان کیاتھا ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16اکتوبر 2023سے ہوا ۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 40 روپے کی کمی کی گئی جو 323روپے 38پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 38پیسے پر آگئی تھی  جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15روپے کی کمی کی گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیز ل کی قیمت 318روپے 18پیسے سے کم ہو کر 303 روپے 18پیسے مقرر کر دی گئی  ۔ بعد ازاں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر چیزیں سستی کرنے کی ہدایت کردی۔