رواں سال کا آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہو گا۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں چاند گرہن 4 گھنٹوں کے لیے ہو گا اور وہاں کے تمام شہروں میں دیکھا جا سکے گا۔اس سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 28 اکتوبر کو رات 11 بج کر01 منٹ پر شروع ہو گا۔چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبر کو رات 3 بج کر 36 منٹ پر ہو گا۔چاند گرہن پاکستان کے علاوہ روس، یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 14 اکتوبر کو رواں سال کا آخری سورج گرہن ہوا تھا۔