اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں پر کروڑوں روپے کے جرمانے

رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں اسٹیٹ بینک نے  بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران 4 بینکوں پر جرمانے کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  رواں  مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکوں پر  8 کروڑ  31 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

اسٹیٹ  بینک کی جانب سے بینکوں پر یہ جرمانے  زر مبادلہ  اور  بینکنگ خدمات کے احکامات کی خلاف ورزی پر کیے گئے۔