چین کے وزیردفاع لی شانگ فو کوعہدے سے برطرف کردیا گیا ہے تاہم انہیں ہٹانے کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی سرکاری خبر ایجنسی نے شانگ فو کو ان کے منصب سے ہٹانے کی تصدیق کردی ہے۔
قبل ازیں چین کی قائمہ کمیٹی نے 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے اجلاس میں چین کے سابق وزیرخارجہ چن گانگ کو بھی کابینہ سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
چینی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چن گانگ کو اسٹیٹ کاؤنسلر کے عہدے سے پہلے ہی برطرف کر دیاگیا تھا،اس سے قبل چین کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیر خزانہ کو بھی کابینہ سے رخصت کرنے کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔
دوسری جانب چین کے صدر نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا صرف 2 ریاستی حل ہے اور کوئی راستہ نہیں ہے۔
غزہ کی صورتحال پر چینی صدر نے کہا کہ سب سے پہلی ترجیح جنگ بندی ہونی چاہیے تاکہ تنازع مزیدنہ بڑھے۔
چینی صدر نے غزہ کی صورتحال پر مصری وزیراعظم سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اولین ترجیح جنگ بندی اور تنازعے کو پھیلنے سے روکنا ہونی چاہیے صورتحال قابو سے باہر ہوئی تو انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل چین نے فلسطین اسرائیل تنازع کم کرنے کیلئےعالمی برادری کی کوششوں پر زور دیا۔
چین نے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر کہا کہ فلسطین اور اسرائیل حالیہ کشیدگی میں اضافے پر نظر ہے تازعات کی وجہ سےعام شہریوں ہلاکتوں پر بہت غمزدہ ہیں۔
بیان کے مطابق شہریوں کو نقصان پہنچانے والی کارروائیوں کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں چین تنازعات کو بڑھانے اور خطے کو غیرمستحکم کرنےکی مخالفت کرتا ہے۔