اسرائیل کاغزہ پر زمینی حملہ یرغمالیوں کی خاطر ملتوی کرنیکافیصلہ

تل ابیب:اسرائیل کے دو سینئر عہدیداروں نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر زمینی حملے کو چند دنوں کیلئے ملتوی کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ وہاں حماس کے زیر حراست بڑی تعداد میں یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کی جاسکے۔

ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے غیرملکی خبررساں ادارے کوبتایاکہ اسرائیل اور بائیڈن انتظامیہ غزہ سے یرغمالیوں کو نکالنے کی ہر ممکن کوشش کرنا چاہتے ہیں۔

 اگر حماس نے ایک بڑے پیکج کی تجویز پیش کی تو ہم یقینا اس کے بدلے میں کچھ کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔

اسرائیلی حکام نے کہا کہ اسرائیلیوں نے مصری ثالثوں سے کہا ہے کہ اگر حماس کسی قسم کے یرغمالیوں کے معاہدے تک پہنچنا چاہتی ہے تو اسے ان تمام عورتوں اور بچوں کو رہا کرنا چاہیے جو اس کے پاس ہیں۔