انسٹاگرام پر صارفین کی تصویر سے اسٹیکر بنانے کے فیچر کی آزمائش

سماجی رابطوں کے ٹیکنالوجی پر مبنی ذرائع میں ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم  انسٹاگرام پر صارفین کی تصویر سے اسٹیکر بنانے کے فیچر کو آزمایا جا رہا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اس دلچسپ فیچر کے اضافے سے انسٹاگرام صارفین ایپلی کیشن میں اپنی تصویر سے اسٹیکر تخلیق کرکے ریلز یا اسٹوریزکے طور پر لگا سکیں گے۔

اس حوالے سے جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ فیچر کے ذڑیعے فون میں محفوظ تصاویر سے بھی اسٹیکر تخلیق کیا جا سکے گا بلکہ اس کے علاوہ انسٹاگرام پر دیکھی جانے والی دیگر تصاویر سے بھی اسٹیکر بنایا جانا ممکن ہوگا۔

فیچر سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم پلیٹ فارم کے مالک ایڈم موسیری کی جانب سے جاری ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کام کرنے کے لیے صارفین کو تصویروں سے اسٹیکر تخلیق کرنے کے آپشن منتخب کرنا پڑے گا۔