جنوبی کوریا کی 6 آٹومیکرکمپنیوں کا 75 ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ

جنوبی کوریا کی 6 آٹومیکر کمپنیوں نے تکنیکی خرابی کے باعث 75 ہزار سے زائد گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ مینوفیکچرنگ نقائص کے باعث 6 مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے رضاکارانہ طور پر 75 ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ بتایا گیا ہے کہ کیا کارپوریشن چھت میں ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث اپنی موہیو ایس یو وی کے 26 ہزار 408 یونٹس واپس منگوائے گا۔

رپورٹ کے مطابق فورڈ سیلز اینڈ سورسز کوریا کیمرہ سسٹم میں خرابی اور سافٹ ویئر ایرر کے باعث ایوی ایٹر، ایکسپلور اور کورسیئر کے 25 ہزار687 یونٹس واپس منگوائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہونڈائی موٹر نے اپنے تین ماڈل کی گاڑیوں بشمول پیوائس مڈ سائز ٹرک کے 16 ہزار 967 یونٹس واپس منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔