سولہ جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی، آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی ہے۔
جس کے مطابق پیٹرول تین روپے 53 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 29 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 20 پیسے تک اور مٹی کا تیل 4 روپے 93 پیسے مہنگا ہوسکتا ہے۔
اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین آج کرے گا، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے۔
جس کے بعد وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 16 سے 31 جنوری تک نافذ العمل ہوگا۔