ملتان: عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والا شخص بمعہ ایجنٹ ائرپورٹ سے گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملتان ائیرپورٹ سے بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر اور ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ائیرپورٹ پر دوران امیگریشن ایک مسافر کو شک پڑنے پر آف لوڈ کر کے تحقیقات کی گئیں تو اس نے انکشاف کیا کے وہ بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جا رہا ہے۔

 مسافر نے  بتایا کہ اس کو رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والا ایک ایجنٹ سعودی عرب بھجوا رہا ہے۔

تاہم ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے ایجنٹ کو بھی گرفتار کر کے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔