کینیڈا: یونیورسٹی طلبہ کا فلسطین کےحق میں بھرپور مظاہرہ

کینیڈا کے شہر مانٹریال میں یونیورسٹی کے طلبہ نے فلسطین کے حق میں بھرپور مظاہرہ کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ مطابق مانٹریال میں کونکورڈیا، میگل، کیوبیک، ڈاؤسن اور دیگر یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلبہ نے ریلی میں فلسطین کےحق میں نعرے لگائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مانٹریال میں ریلی کا انعقاد اسٹوڈنٹس فار فلسطین ہیومن رائٹس اور فلسطین یوتھ موومنٹ نے کیا۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے دیگر شہروں میں بھی فلسطین کے حق میں طلبہ نے مظاہرے کیے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔