پولیس کا مسلح ملزمان سے مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد

کراچی کے علاقے کیماڑی میں موچکو پولیس کا موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان سے مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس مقابلہ کاٹھیاواڑ قبرستان سپارکو روڈ پر پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت صادق اور گوہر کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔