سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 10 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، رحیم یارخان، بہاولپور، سرگودھا میں کی گئیں ہیں۔ لاہورسے کالعدم تنظیم کے کمانڈر قاسم افغانی سمیت 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، 3 ڈیٹونیٹرز، ہینڈگرنیڈ، موبائل فونز، اسلحہ، نقدی برآمد کرلی گئی، دہشت گرد اہم تنصیبات پرحملے کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔