ایندھن کے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں پی ایس او سے معاملات طے پانے کے باوجود پی آئی اے کا شیڈول بحال نہیں ہوسکا ہے۔
پی آئی اے کی آج (29 اکتوبر کو) ملکی و غیر ملکی 53 پرواز منسوخ کردی گئی ہیں، 13 دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 650 ہوگئی ہے۔
ایئر لائن کو مسافروں کو ٹکٹوں کے ری فنڈ کی مد میں یومیہ کروڑوں روپے اور پروازوں کی منسوخی سے اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے، ملازمین کو تنخواہوں کے حصول کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔
پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول کے مطابق اتوار کو کراچی سے اسلام آباد کی 6 پروازیں پی کے 300، 368، 308، 301، 369، 309، گوادر پی کے 503، 504، سکھر پی کے 536، 537 جبکہ لاہور پی کے 306، 307، دمام پی کے 241، دبئی پی کے 213، 214، مسقط پی کے 126 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے دبئی کی 4 پروازیں پی کے 233، 211، 212، 234، کوئٹہ پی کے 325، 326، شارجہ پی کے 181، سکھر پی کے 631، 632، جدہ پی کے 842، مسقط پی کے 292، ابوظہبی پی کے 262 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔
لاہور سے ابوظہبی پی کے 263، مسقط پی کے 229، کوئٹہ پی کے 322، 323، مدینہ پی کے 747، باکو پی کے 160 اور دبئی پی کے 204 منسوخ کی جا چکی ہیں۔
ملتان سے مسقط پی کے 171، ریاض پی کے 765، 766، شارجہ پی کے 293، 294 جبکہ مدینہ سے ملتان پی کے 716 منسوخ کی گئی ہیں۔
سیالکوٹ سے دبئی پی کے 179، مسقط پی کے 281، 282، کویت سٹی پی کے 239 اور ابوظہبی پی کے 178 منسوخ ہیں۔
پشاور سے دبئی پی کے 283، ابوظہبی پی کے 217، مسقط پی کے 259، 260 اور دوحہ پی کے 286 بھی منسوخ ہیں جبکہ فیصل آباد سے دبئی پی کے 223 اور 224 بھی منسوخ ہیں۔