لاہور، بکرمنڈی سے 40 من بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت برآمد پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مردہ گوشت کے بیوپاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ گوشت کے دھندے میں ملوث بیوپاریوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بکر منڈی لاہور سے 40 من بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کر لیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجاجہانگیر انور نے کہا کہ ناقص گوشت ضبط کر کے تلف کردیا گیا، گوشت سپلائی کیلئے تیار کیا جارہا تھا۔

راجا جہانگیر انور نے کہا کہ مضرصحت گوشت کوگندےفرش پر رکھا گیا اور گوشت کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث ہے۔