جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ

آج 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ ہے۔ جمہوریہ ترکیہ کی 100 ویں سالگرہ ملک بھر میں خصوصی تقریبات کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے دو اہم مراکز دارالحکومت انقرہ اور استنبول ہوں گے۔ سب سے پہلے صدر رجب طیب ایردوان اراکینِ حکومت کے ہمراہ جمہوریہ ترکیہ کے بانی اور عظیم رہنما مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار 'آنت کبیر' پر حاضری دیں گے۔ بعد ازاں ترکیہ کی پہلی اسمبلی کی عمارت  میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا کہ  جہاں آج سے 100 سال قبل  جمہوریہ ترکیہ کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔ ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قورتلموش تقریب سے خطاب کریں گے۔

"جمہوریت کی 100ویں سالگرہ "  کی مناسبت سے ترکیہ کی موجودہ قومی اسمبلی کے سامنے سے شروع ہو کر 'اولوس 'تک مارچ پاسٹ  تقریب کا انعقاد ہوگا  اور سولو ترک کی ٹیم مزار اتاترک کے اوپر سے سلامی پرواز کرے گی۔

ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے استنبول باسفورس میں بحری بیڑے کی تاریخ کی بڑی ترین مارچ پاسٹ تقریب کا انعقاد ہو گا۔ مارچ پاسٹ  تقریب میں ٹی سی جی اناطولیہ بحری جہاز کے ساتھ ساتھ 100 بحری جہاز شرکت کریں گے۔

ٹرکش اسٹار اور سولو ترک  سمیت 20 محارب طیارے بھی فضاء سے بحری جہازوں کی ہمراہی کریں گے۔

شام 7 بج کر 23 منٹ پر صدر رجب طیب ایردوان تقریب سے خطاب کریں گے۔

15 جولائی شہداء پُل پر 2023 ڈرون طیاروں کے ساتھ مظاہرہ کیا جائے گا۔ استنبول باسفورس پر روشنیوں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

سولو ترک اور ٹرکش اسٹارز کے فضائی مظاہروں ،متعدد تقریبات  اور کانسرٹوں کے ساتھ جمہوریہ ترکیہ کی سوویں سالگرہ  پورے ملّی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی۔