29واں ورلڈ کپ کرکٹ مقابلہ: انگلینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شُبمن گِل نے اننگ کا آغاز تو انگلش بولرز نے اپنے کپتان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ صحیح ثابت کردیا۔

بھارت کی پہلی وکٹ چوتھے اوور میں 26 جبکہ دوسری وکٹ 6.5 اوورز میں 27 رنز پر گر گئی۔ شُبمن گِل 9 اور ویرات کوہلی صفر رن پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 11.5 اوورز میں 40 رنز پر گری جب شریاس ایئر 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لکھنئو میں کھیلا جارہا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم کو آج کے میچ کے لیے برقرار رکھا ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی دکھ رہی ہے اور ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہیں، بھارت نے اپنے تمام 5 میچ جیتے ہیں جبکہ انگلینڈ نے صرف ایک میچ جیتا ہے۔