چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلے کا جوش و خروش سرحد پار بھی عروج پر ہے اور بھارت کے مشہور بابا ابھے سنگھ نے اہم میچ میں پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کردی ہے۔
بھارت کے مشہور بابا ابھے سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے میچ کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ کہ اس بار بھارت نہیں جیتے گا۔
کھلاڑیوں سے پہلے پاک بھارت کرکٹ پنڈت بھی ٹکرا گئے
دوسری جانب پلیئرز سے پہلے کرکٹ کے پنڈت ٹکرا گئے، پاک بھارت میچ کی پیشگوئی مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے، یہاں نہ پرانا ریکارڈ کام آتا ہے نہ پرانی پرفارمنس کام دکھاتی ہے۔
جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز کے دلچسپ تبصروں نے ماحول مزید گرمادیا۔
سنیل گواسکر نے کہا بھارتی ٹیم بیلنسڈ ہے لیکن وکٹ دیکھنی پڑے گی، راشد لطیف بولے لوگ سمجھتے ہیں کہ بھارت کی بیٹنگ مضبوط ہے لیکن پاکستان کو ہمیشہ بھارت کی بولنگ تنگ کرتی ہے۔
محمد عامر نے کہا کہ اگر بھارت نے بنگلا دیش سے میچ والی غلطیاں کیں تو پاکستان جیت سکتا ہے جبکہ ہر بھجن سنگھ نے کہا کہ آن پیپر بھارت مضبوط ہے لیکن پاکستان کو ایسے پلیئرز دستیاب ہیں جو میچ کے دن اچھا کھیل جائيں تو نیّا پار لگا سکتے ہيں۔
احمد شہزاد نے کہا کہ پاک بھارت میچ پچھلے سارے میچ بھلا کر شروع ہوتا ہے ، بھارت کے فیورٹ ہونے کے باعث پاکستان ٹیم پر دباؤ کم ہوگا۔