بنگلادیش میں اپوزیشن کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

بنگلادیش میں اپوزیشن کا وزیرِ اعظم کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکہ میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں اور سیکیورٹی فورسز نے سڑکوں پر گشت بڑھا دیا ہے۔

بی این پی اور جماعت اسلامی نے آج ملک گیر ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔

گزشتہ روز کے مظاہروں کے بعد بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔