غزہ کے جنوب میں بس پر اسرائیلی طیاروں کا حملہ

غزہ کے جنوب میں بس پر اسرائیلی طیاروں کے حملے میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق مسافر بس پر اسرائیلی طیاروں کے حملے میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جن میں آدھی سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔