ایوان ہائے صنعت و تجارت کا مہنگائی اُور شرح سود 2 فیصد کم کرنے کا مطالبہ

ایوان صنعت و تجارت لاہور کے نائب صدر عدنان بٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی کم ہوئی لہٰذا شرح سود 2 فیصد تک کم کی جائے۔

ایک بیان میں عدنان بٹ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں اس کا اعلان ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ 22 فیصد شرح سود پر کاروبار کرنا ممکن نہیں ہے۔

عدنان بٹ یہ بھی کا کہنا ہے کہ زیادہ شرح سود سے بینکوں نے اربوں روپے کما لیے اور تاجر کنگال ہو گیا۔