ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 13 لاکھ روپے تک کمی کر دی ہے۔ انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں گاڑیوں کی نئی ایکس فیکٹری قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کے پیچھے بنیادی وجہ گزشتہ چند ہفتوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ہے۔
آئی ایم سی کی جانب سے کرولا آلٹس 6 مینوئل کی نئی قیمت 5969000 جبکہ پرانی قیمت 6169000 روپے ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 200000 روپے کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح کرولا آلٹس 6 آٹومیٹک کی نئی قیمت 6559000 جبکہ پرانی قیمت 6769000 روپے ہے، گاڑی کی قیمت میں 210000 روپے کمی کی گئی ہے۔
کرولا 6 سی وی ٹی ایس آر کے کی قیمت میں 240000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7429000 روپے سے کم ہو کر 7189000 روپے ہو گئی ہے۔
مزید برآں ٹویوٹا کرولا 8 سی وی ٹی کی قیمت 7119000 روپے سے کم ہو کر 6889000 روپے ہو گئی ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 230000 روپے کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کرولا 8 سی وی ٹی ایس آر کی قیمت میں 250000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7759000 روپے سے کم ہو کر 7509000 روپے ہو گئی ہے جبکہ کرولا 8 سی وی ٹی ایس آر بلیک کی قیمت میں 250000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7799000 روپے سے کم ہو کر 7549000 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح ٹویوٹا یارس کے چھ ویرینٹس کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں۔یارس 3مینوئل ایل او کی نئی قیمت 4399000 جبکہ پرانی قیمت 4499000 روپے ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 100000 روپے کمی کی گئی ہے۔
اسی طرح یارس 3 سی وی ٹی ایل او کی نئی قیمت 4689000 جبکہ پرانی قیمت 4789000 روپے ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 100000 روپے کمی کی گئی ہے۔
کمنی کی جانب سے یارس کیتیسرے ویرئنٹ یارس 3 مینوئل کی قیمت میں 100000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4659000 روپے سے کم ہو کر 4759000 روپے ہو گئی ہے جبکہ یارس Hi CVT 1.3 کی قیمت 4999000 روپے سے کم ہو کر 4899000 روپے ہو گئی ہے۔
یعنی گاڑی کی قیمت میں 100000 روپے کمی کی گئی ہے اور یارس 3 سی وی ٹی کی قیمت میں 100000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5199000 روپے سے کم ہو کر 5099000 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح یارس 5مینوئل کی قیمت میں 120000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5429000 روپے سے کم ہو کر 5309000 روپے ہو گئی ہے،ٹویوٹا یارس 5 سی وی ٹی کی نئی قیمت 5649000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 5769000 ہے۔
یعنی بائک کی قیمت میں 120000 روپے کی کمی کی گئی ہے،ویوٹا یارس 5 سی وی ٹی ایرو کی نئی قیمت 5849000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 5969000 ہے۔
یعنی بائک کی قیمت میں 120000 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ انڈس موٹرز کمپنی کی ٹویوٹا ریوو کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں۔ہائی لکس ای کی نئی قیمت 11309000 جبکہ پرانی قیمت 11439000 روپے ہے۔
یعنی گاڑی کی قیمت میں 400000 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ اسی طرح ہائی لکس ریوو جی کی نئی قیمت 11959000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 12409000 روپے تھی۔
یعنی گاڑی کی قیمت میں 450000 روپے کمی کی گئی ہے اور ہائی لکس ریوو G آٹومیٹک کی قیمت میں 470000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 13019000 روپے سے کم ہو کر 12459000 روپے ہو گئی ہے۔
مزید برآں چوتھے ویرینٹ ہائی لکس ریوو V آٹومیٹک کی قیمت 14389000 روپے سے کم ہو کر 13849000 روپے ہو گئی ہے۔
یعنی گاڑی کی قیمت میں 540000 روپے کمی کی گئی ہے،آخر میں ریوو وی روکو کی قیمت میں 760000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 15179000 روپے سے کم ہو کر 14419000 روپے ہو گئی ہے۔
ریوو جی آر ایس کی قیمت میں 790000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 16149000 روپے سے 15359000 روپے ہو گئی ہے۔
ٹویوٹا فارچیونر کی نئی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں :فارچیونر 7جی کی نئی قیمت 14499000 روپے جبکہ پرانی قیمت 15809000 روپے ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 1310000 روپے کمی کی گئی ہیجبکہ اسی طرح فارچیونر 7وی کی نئی قیمت 16999000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 18099000 روپے تھی۔
یعنی گاڑی کی قیمت میں 1100000 روپے کمی کی گئی ہے اور فارچیونر سگما 5 ڈیزل کی قیمت میں 1080000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 19079000 روپے سے کم ہو کر 17999000 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح فارچیونر جی آر ایس کی قیمت میں 1190000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 21089000 روپے سے کم ہو کر 19899000 روپے ہو گئی ہے۔