فیصل آباد: پولیس اہلکاروں نے 10 لاکھ روپے تاوان کے لئے شہری کو اغوا کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں 2 پولیس کانسٹیبل قیصر اور ساتھی ذیشان نے 10 لاکھ تاوان کے لیے شہری کو اغوا کیا اور مغوی پر تشدد کیا، ملزمان نے7 لاکھ روپے تاوان لے کر مغوی وارث کو چھوڑا۔
فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کی بیوی کی مدعیت میں تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا، کانسٹيبل عمردراز اور اس کا ساتھی ذیشان حراست میں ہے جبکہ کانسٹيبل قیصر رقم لے کر فرار ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ تھانہ غلام محمد آباد میں تعینات کانسٹيبل عمر دراز اور قیصر کو معطل کردیا گیا،گرفتار ملزمان سے نائن ایم ایم پستول اور وائر لیس سیٹ برآمد ہوا ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل عمر دراز نے تاوان نہ دینے پر خاوند کو مقابلے میں مارنےکی دھمکی دی تھی، مغوی وارث کو ایئرپورٹ کے قریب گاؤں چوہلہ میں ٹارچر سیل میں رکھا گیا تھا۔