انٹرنیٹ پر ان معروف افراد کو سرچ کرنا آن لائن سکیورٹی کے لیے خطرناک

ایکس اور ٹیسلا جیسی کمپنیوں کے ماک ایلون مسک کو آپ جتنا پسند یا نا پسند کیوں نہ کرتے ہوں لیکن وہ آپ کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

جی ہاں چند معروف شخصیات کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ کرنا خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اسمارٹ فون یا کمپیوٹر کسی وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنی میکافی نے آن لائن سرچنگ کے حوالے سے 10 خطرناک ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں ہالی وڈ اداکار ریان گوسلینگ کو انٹرنیٹ سرچنگ کے لیے سب سے خطرناک سلیبرٹی قرار دیا ہے۔

اس فہرست میں 5 مرد اور 5 خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق جب صارفین جب کسی معروف شخصیت کے بارے میں کچھ سنتے یا نئی معلومات چاہتے ہیں تو وہ کچھ سوچے بغیر سرچ کرتے ہیں، اس سے سائبر کرمنلز کو موقع ملتا ہے کہ وہ مشتبہ ویب سائٹس میں نقصان دہ میل وئیر یا وائرس وغیرہ انسٹال کردیں۔

اس فہرست میں امریکی اداکارہ امریکا جارجینا 10 ویں جبکہ گلوکار بیڈ بنی 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔آٹھواں نمبر اداکارہ مارگوٹ روبی کے حصے میں آیا ہے اور 7 ویں پر صحافی اور ٹیلی ویژن سلیبرٹی اے آئی روکر موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق فلم باربی کی کامیابی کے باعث ریان گوسلینگ کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنے کی شرح بھی بڑھی ہے اور اسی سے سائبر کرمنلز کو موقع ملا ہے۔