ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی اوایس 17.1 کی اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی جس کے بعد صارفین نے شکایتوں کے انبار لگا دیے۔
تفصیلات کے ایپل کی نئی اپ ڈیٹ میں بگز کو حل کرنے کے ساتھ سیکیورٹی اپ ڈیٹ، ایئر ڈراپ، اسٹینڈ بائی اور ایپل میوزک کی اپ ڈیٹس شامل ہیں۔ نئی اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے شکایات کو کے انبار لگا دیے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر صارفین نے نئی اپ ڈیٹ کے حوالے سے شکایات درج کرتے ہوئے بتایا کہ آپریٹنگ سٹم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ ان کی بیٹری تیزی سے ختم کر رہی ہے۔
ایک پوسٹ میں صارف نے لکھا کہ آئی اوایس 17.1 اپ ڈیٹ کے بعد ان کے آئی فون 13 کی بیٹری تیزی سے ختم ہورہی ہے۔ آئی فون 15 میں آئی اوالیس 17.1 اپ ڈیٹ کے بعد ڈیوائس استعمال کیے بغیر بیٹری بہت تیزی سے ضائع ہو رہی ہے۔
صارفین نے شکایتی پیغام میں لکھا کہ ان کا نیا آئی فون خراب ہو رہا ہے، ہر 7 منٹ میں ایک فیصد بیٹری ضائع ہو رہی ہے، اس مسئلے کو حل کیا جائے اس سے پہلے کمپنی اپنے گاہک کھو دے۔
اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ اس سال کا سب سے بدترین تجربہ، آئی اوایس 17.1 اپ ڈیٹ کرنے کے بعد بیٹری تیزی سے ضائع ہو رہی ہے۔