معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کا قتل، ملزم گرفتار

لاہور میں پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی نے بتایا کہ انچارج چوکی ہلوکی محمد سہیل کی پولیس ٹیم نے 21 سالہ عبداللہ کوقتل کرنے والے ملزم سبطین کو چند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول اپنے دوست کے ساتھ سالگرہ پارٹی سے ایڈن لین ولاز گھر واپس آ رہا تھا، مقتول کی گلی میں ملزم سبطین سے تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم نے طیش میں آکر فائر کیا۔

پولیس کے مطابق فائر کی زد میں آکر لاہور یونیورسٹی کا طالب علم 21 سالہ عبداللہ جاں بحق ہوگیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا۔