آئی سی سی ورلڈکپ میں بنگلادیش سے ہونے والےکل کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔
قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی بنگلا دیش کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے، شاداب خان کی شرکت پر فیصلہ صبح مزید معائنے کے بعد ہوگا۔
شاداب نے آج نیٹ پر بولنگ بھی نہیں کی تھی، ذرائع کے مطابق شاداب خان 100 فیصد بہتر محسوس نہیں کر رہے۔
ذرائع کے مطابق کل ہونے والے میچ میں پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔
شاداب خان کی جگہ اسامہ میرکو بنگلا دیش کے خلاف کھلائے جانےکا امکان ہے۔
اوپننگ بلے باز امام الحق کی جگہ فخر زمان کو میدان میں اتارا جائےگا جب کہ محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا فائنل الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔