انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلےڈالر کی قدر میں اضافہ

پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کواسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 38 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 280 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔

 

 

اس کے علاوہ آج دن 12 بجے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 43 پیسے کا اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ، اور امریکی ڈالر 281 روپے کا ہوگیا۔

ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعدامریکی ڈالر 282 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں چار دن بعد ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی تھی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 50 پیسے پرآگیا،جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی 280 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کرتی رہی تھی۔